February 24, 2013

نئے لوگوں کو ووٹ کیوں نہ دیں-حصہ دوئم

Nae logo ko vote kiyon na dain-hissa doem

گھروں میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی تو خواتین پر کام کا بوجھ بڑھ جائے گا
آج کل ایک بڑا مسئلہ گیس کی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ہےلیکن اصل میں اس سے بڑا مسئلہ یہ ہے اگر خدانخواستہ نئے لوگ آگئے اور ڈبل خدانخواستہ وہ اچھے بھی نکل آئے تو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجانے کا امکان ہے جس سے سب سے بڑا نقصان خواتین کو ہوگا کہ انکو دوبارہ روز کھانا پکانا پڑے گا،کپڑے استری کرنے پڑیں گے ۔اب یہ ظلم نہیں تو کیا ہے کہ شوہر تو بیٹھ کر ٹی وی کے چینل بدلتا رہے اور بی بی بیچاری باورچی خانے میں خوار ہوتی رہے۔اور جیسے ہی کھانا پکا کر فرصت ملی اب میاں کے اور بچوں کے کپڑے استری کرو۔اگر وہ تین وقت کھانا پکاتی رہی اور کپڑوں پر استری پھیرتی رہی  تو ڈرامے کب دیکھے گی؟ دو گھنٹے تو محض نہانے اور سرخی پاؤڈر پر نکل جاتا ہے، ہفتے میں چھ سات دن بیوٹی پارلر بھی جانا ہوتاہے، شاپنگ کا وقت علیحدہ نکالنا ہوتا ہے بیچاری کہاں تک تاب آئے۔ادھر شوہر صاحب صبح دفتر گئے اور شام کو وہاں سے گپیں ہانک کر آگئے اور لگے ٹی وی دیکھنے بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی۔
مزید پڑھیے Résuméabuiyad

February 19, 2013

نئے لوگوں کو ووٹ کیوں نہ دیں-حصہ اول

Nae logo ko vote kiyon na dain-hissa awal

 الیکشن کی آمد آمد ہے اور ایک بار پھر عام عوام کے مزے کے دن آنے والے ہیں۔کوئی تبدیلی کےنعرے پر ووٹ مانگ رہا ہے کوئی سابقہ کارنامے جو صرف انکی نظر میں ہیں کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہا ہے۔کچھ خون شہیداں سے آس لگائی بیٹھے ہیں کچھ زور بازو سے ووٹ حاصل کریں گے۔کچھ ٹڈی دل کے لشکر کی طرح نمودار ہو رہے ہیں کچھ تیسری قوت سے تکیہ لگائے بیٹھے ہیں کچھ کو امریکہ سے امید ہے کچھ کو موجودہ لوگوں کی خامیوں سے امید ہے۔لیکن ہماراآج کابلاگ ہمیشہ کی طرح سراسر غیر سیاسی ہے۔ہماری طرف سے آپ چاہے ہمیشہ کی طرح کالے چور کو ووٹ ڈالیں یا دم ہلاتے کھمبوں کو ہمیں کیا۔تاہم ہم آج کے بلاگ میں آپ کی سوچ کو تقویت دینےکی کوشش کریں گےکہ نئے لوگوں کی سیاست میں حوصلہ افزائی کیوں نہ کی جائے۔کیوں ایک بار پھر انہی لوگوں کو ووٹ دیے جائیں۔اب آپ بار بار انہی کو چنتے ہیں کوئی تو وجہ بھی ہو آپکے پاس آخر اور پھرہمارا انکا اتنا پرانا تعلق ہے کچھ تو حق بھی بنتا ہے انکا کہ نہیں۔
مزید پڑھیے Résuméabuiyad

February 13, 2013

محنت (افسانہ / کہانی)

(Mehnat (afsana/kahani

محنت ، توجہ اور لگن ہی واحد شے ہے جوآپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔پروفیسر شاہ کے یہ الفاط میری یاداشت سے کبھی محو نہیں ہوئے۔یونیورسٹی میں پہلے لیکچر کے دوران کہے گئے الفاظ مجھے ایسے یاد ہیں جیسے کل کی بات رہی ہو۔محنت ،توجہ اور لگن اور ان سے بہتر ہیں انتھک محنت ،انتھک توجہ اور انتھک لگن۔پروفیسر شاہ ہمارے چئیرمین بھی تھے اور بہت سے لوگوں کے آئیڈیل بھی۔ایک تو وہ عمر ہی ویسی ہوتی ہے جس میں آئیڈیل جیسی فضولیات خود سے پھوٹ پڑتی ہیں اور دوسرا گفتگو اور انداز۔وہ بلا شبہ کسی بھی شخص کو متاثر کر سکتے تھے۔

ہمارا نظامِ تعلیم بذاتِ خود ایک تماشہ ہے۔چودہ سال شجرِ ممنوعہ سے دوری کے بعد اب لڑکے،لڑکیاں اکٹھے تھے اور یونیورسٹی حال ہی میں ایک بار پھر سالانہ امتحان کی بجائے سمسٹر سسٹم رائج کر چکی تھی اور وہ بھی ہمارے لیے ایک نیا تجربہ تھا کیونکہ اب تک ہم سالانہ بلکہ چند مرتبہ تو دو سالہ امتحانات سے پاس ہوتے آئے تھے اور ایسے ہی سسٹم کا فائدہ اٹھا کر میں ٹیوشنوں ،سفارشوں اور رٹے کی مدد سے گرایجوایشن میں یونیورسٹی میں فرسٹ آچکی تھی جسکی وجہ سے یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے ہی میرے کندھوں پر گولڈمیڈل کا بوجھ منتقل ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیے Résuméabuiyad

February 7, 2013

اے سی سی اے نہ کریو بھیا

ACCA na keryo bhaiya

کچھ دن زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بعد میں بندہ سوچتا کہ نہ ہی آئے ہوتے تو اچھا تھا۔ان کے بغیر زندگی نے اچھا خاصا گزر جانا تھا۔ایک ایسے ہی ایک دن جو نہ آیا ہوتا تو اچھا تھا میرے دوست میاں نعیم صاحب میرے پاس آئے ۔ہم ان دنوں اکٹھے ورچوئل یونیورسٹی Virtual University سے کمپیوٹر انجئیرنگ کر رہے تھے۔میاں صاحب آ کر بولے کہ یہ بی ایس BS کر کے ہمیں کوئی نوکری ووکری نہیں ملنی۔ سی پلس پلس ++C  دور کی بات میٹرک والی جی ڈبلیو بیسک GW Basic تک تو آتی نہیں ہمیں ۔اور سیکھ بھی لیں تو یہ ورچوئل یونیورسٹی کو کون پوچھتا ہے۔تیسرا جب تک ہم ڈگری مکمل کریں گے مارکیٹ کمپیوٹر انجئینروں سے بھر چکی ہوگی۔پندرہ سو تو ہمارے ساتھ ڈگری مکمل کر لیں گے۔ہمیں کس نے گھاس ڈالنی ہےبات تو سچ تھی مگر بات تھی ناک کٹائی کی۔ سچ کہوں تو مجھے اس وقت میاں صاحب کے تینوں نکات سے اتفاق کے باوجود اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ نوکری ملے گی یا نہیں ۔میں نے میاں صاحب سے پوچھ لیا پھر کیا کیا جائے؟وہ بولے میں تو اے سی سی اے ACCAکر رہا ہوں ۔میں بات کر آیا ہوں کالج میں اگلے ہفتے سے کلاسیں شروع ہیں آگے جو آپکی مرضی۔
مزید پڑھیے Résuméabuiyad

February 1, 2013

میرا بہترین دوست-اردو مضمون

Mera behtreen dost.Urdu mazmoon

یوں تو آجکل دوست بھی چینی مارکہ آ رہے ہیں جو دیکھنے میں خوبصورت،رنگ برنگے، سینکڑوں خوبیوں کے حامل مگر استعمال میں انتہائی ناقص اور ناپائیدار ہوتے ہیں لیکن دوستی کی خوبصورتی یہ ہے کہ تاریخ میں بروٹس کے علاوہ اور کسی دوست نے دوستی کے نام پر دھبہ نہیں لگایا اور لگایا بھی ہے تو کم از کم جنکے ساتھ بے غیرتی کی گئی انہوں نے غیرت دکھائی اور دوستی کے نام پربٹہ نہیں لگنے دیا۔اب یہ بروٹس والا بھی بیچارہ سیزر تو چپ چاپ مر گیا شیکسپیر صاحب نے بروٹس کا ڈھنڈورہ پیٹ ڈالا۔

اچھا دوست وہی ہوتا ہے جسکو آپکے گھر والے ناپسند کرنے کے باوجود بھی آپکو اس سے دوستی کرنے سے نہ روک سکیں۔امریکہ اور پاکستان کی دوستی کی مثال سب کے سامنے ہے۔خوش قسمتی سے اللہ میاں نے مجھے ایسی خوشامدانہ طبعیت سے نوازا ہے کہ مجھے کبھی دوستوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی تاہم آج کل ریاض کو آپ میرا بہترین دوست کہہ سکتے ہیں۔یوں تو اس سے دوستی کے لیے یہ وجہ ہی کافی ہے کہ اس کے ابا پولیس میں انسپکٹر ہیں لیکن ریاض کی شاہ خرچی، عادات ، حرکات اور چال چلن اس کو باقیوں سے ممتاز بناتا ہے اور اب تو اس کے والد نے اور اس نے اپنے نام کے ساتھ سید بھی لکھوانا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے Résuméabuiyad