یوں تو تمام انسانوں کو بارہ گروہوں میں تقسیم کرنا کوئی عقلمندی کا کام نہیں کہ ہمارے ہاں تو اکیلا بندہ بارہ بارہ شخصیات کا حامل ہوتا ہے لیکن اب کرنے والوں نے کر دیا ہے تو ایسے ہی کام چلانا پڑے گا ویسے بھی ہمارے ملک میں تو لوگوں کی فقط دو اقسام ہیں آقا اور عوام اور یہ تو پھر بارہ قسمیں ہیں۔
ہر شخص کا برج اس کی تاریخ پیدائش کے حساب سے دیکھا جاتا ہے تاہم اگر وہ ایسے گھر پیدا ہوا ہو جہاں ڈائری لکھنے کا رواج نہ ہو اور اس کو اپنی تاریخ پیدائش نہ معلوم ہو سکے تو ان کے لیے خصوصی پیکج کے تحت ناموں کے پہلے حرف کے حساب سے برج بانٹے جاتے ہیں۔
بروج پر یقین رکھنے اور نہ رکھنے والے افراد میں اتنا فرق ہے کہ ستارے یعنی بروج پر یقین رکھنے والے افراد قسمت کو کوسنے دینے کی بجائے اپنے ستاروں کے برے چال چلن کو رو رہے ہوتے ہیں جبکہ ان پر یقین نہ کرنے والے اخبار و رسائل میں آج کا دن کیسا گزرے گا والے صفحے کو پڑھنے کی حماقت اور عذاب سے بچ جاتے ہیں۔ تاہم مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے کے مصداق آپ ستاروں کی خوبیاں اور خامیاں پڑھ لیں تو میرے بلاگ کا بھلا ہو جائے گا اور ویسے بھی کہتے ہیں زندگی میں ایک بار کا پڑھا کام ضرور آتا ہے۔اس کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کسی کو جانے بغیر اسکی شخصیت سے آگاہ ہو جائیں گے اور ان لڑکیوں اور لڑکوں کو خاصا فائدہ ہو گا جن کی شادی ہونے والی ہے یا جنہوں نے کسی کو دوست بنانا ہے یا کسی انجان بندے سے ملاقات کرنی ہے۔
ماہرین علم نجوم کے ہاں برجوں یا ستاروں کی تعداد 12 ہے۔ اور ان کی خیالی شکلوں کے پیش نظر ان کو بارہ مختلف ناموں سے موسوم کیا جاتا ہے۔ افراد کے ساتھ ان کا تعین تاریخ پیدائش کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ تاریخ کے اعتبار سے برجوں کی تفصیلات کچھ یوں ہے
دائرۃ البروج میں برج حمل سب سے پہلا برج ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد میں اولیت کا عنصر نمایاں ہوتا ہے ۔اس برج کے لوگ فطرتاً تیز ہوتے ہیں لہذا گمان غالب ہے کہ سپر مین، اسپائڈر مین، فلیش وغیرہ حمل ہی رہے ہوں گے۔تاہم یہ غصے کے بھی بہت تیز ہوتے ہیں جس سے ہمیں یہ بھی شک پڑتا ہے کہ اکثر پاکستانی حمل ہوں گے۔ اب تک آپ نےفلموں ڈراموں میں جتنے شکی مزاج، نک چڑھے کردار دیکھ رکھے ہیں وہ سب کے سب حمل ہی ہیں۔کریلا اور نیم چڑھا کہ یہ صرف شکی مزاج نہیں بلکہ مغرور ، خود سر اور بدمزاجی بھی ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔
حمل بہو لانے کی خواہشمند ساسیں نوٹ کر لیں کہ حمل خواتین چاہتی ہیں کہ گھر پر انکی حکمرانی چلے اور سب ان کا کہنا مانیں۔ مختصراً حمل افراد ہمارے سیاستدانوں سے ہوتے ہیں جو اپنے ناک پر تو مکھی نہیں بیٹھنے دیتے لیکن دوسرے کی ناک پر خود جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ پس لازم ہے والدین پر کہ بچپن سے ہی اپنے حمل بچوں پر نظر رکھیں اور مناسب اوقات میں ان کی گوشمالی کرتے رہیں کہ یہ بڑے ہو مینڈھے بن کر دوسروں کر ٹکریں نہ مارتے پھریں۔
مشہور حملی شخصیات میں کسی بھی ایسے سیاستدان کو گن لیں جس کو آپ خود جانتے ہیں کہ ایک نمبر کا بے ایمان ہو اور وہ تمام ہیروئینیں جنہوں نے ساسوں کو ستایا یا خاندان کے نام کو بٹہ لگایا۔
اس برج کی سب سے نمایاں خصوصیت تعمیر و تخلیق ہے۔ اس سے تعلق رکھنے والے افراد اچھے فنکار اور تخلیق کار ہوتے ہیں۔ جس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے، چھوڑو اور گپی ہوتے ہیں۔ ثور افراد انتہائی درجے کے مادہ پرست ہوتے ہیں گویا پیسہ دیکھا نہیں اور دم ہلاتے وہاں پہنچے نہیں۔اکھڑ بیل والا یہ برج انتہائی ہٹ دھرم ، ضدی اور سست روی کا شکار ہوتا ہے اور ان کو ہنکارنے کے لیے ایک موٹے ڈنڈے کی اشد ضرورت ہوتی ہے کہ ہل پر یا ریڑھی میں چپ چاپ جتے رہیں۔یہ جب تک بیل کی مانند چپ چاپ سر جھکائے چلتے رہیں چلتے رہیں کوئی پتہ نہیں کسی لمحے سینگ آپ کے پیٹ میں آ گھسیڑیں لہذا ہر وہ لال کپڑا جس سے ان کو تاؤ آتا ان سے چھپا کر رکھنا ہی بہتر ہے۔
مشہور ثوری شخصیات میں مشہور زمانہ گریڈی ڈاگ کہانی والا گریڈی ڈاگ اور بوتل سے بادام نکالنے والا بندر شامل ہیں۔
اس برج سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بے حد ذہین، حساس، اختراعی قوتوں کے مالک اور بالعموم تنہا ئی پسند ہوتے ہیں۔ اب جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا کیا پتہ تنہائی میں کیا کرتے رہتے ہوں گے اور خاص طور پر جو انٹرنیٹ پر اکیلے بیٹھتی ہوں گے ان پر تو مصنف کو شدید شکوک و شبہات ہیں کہ جوزا افراد غیر ضروری خطرات مول لیتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے اور اپنے چاہنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔لیکن مشکلات تب ہی پیدا ہوتی ہوں گی جب پکڑے جاتے ہوں گے۔
یہ کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں کر سکتے لیکن اس کا یہ مطلب قطعاً یہ نہیں کہ تمام دنیا میں احتجاج کرنے والے جوزا ہوتے ہیں۔ تمام رانگ کالیں موصول کرنے والے نوٹ فرما لیں کہ جوزا افراد عاشق مزاج ہوتے ہیں، یہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں لہذا ہم ان تمام خواتین سے ہمدردی کرنا چاہیں گے جن کی جوزا سے شادی ہوئی کہ جڑواں میں سے ایک تو گھر اور دوسرا آوارہ گردی پر "چل استاد ایک سے بھلے دو"۔
مشہور جوزا شخصیات میں گرلز کالجوں کے باہر رال ٹپکانے والے لچے اور ہمارے اردوبلاگوں پر الٹے سیدھے سرچ الفاظ لکھ کر آنے والے افراد ہیں۔
اس برج سے متعلق افراد متلون مزاج، صلح جو، حساس فطرت کے مالک، کم گو، ہر وقت دوسروں کی مدد کے لیے تیار اور محبت میں ٹوٹ کر چاہنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن بھائی کیکڑا پانی میں بہتا یا دکان میں تلا ہوا ہی اچھا جب پالا پڑتا ہے تو کیکڑے کی گرفت کا پتہ لگتا ہے بس یوں سمجھیں یہ لوگ سرطان کی طرح چمٹ جاتے ہیں اور بندہ تڑپتا ہی رہ جاتا ہے۔سرطان افراد کو تنقید قطعی نہیں بھاتی اور کوئی جتنا روکتا رہے یہ اپنے شوہروں کو سیاست میں آنے سے نہیں روکتے جس کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ سرطان افراد اپنے چڑچڑے پن کی وجہ سے جلد شہرت حاصل کر لیتے ہیں ۔ان کو اعصابی امراض جلد لپیٹ لیتے ہیں اور ان میں خود اعتمادی کی بھی کمی پائی جاتی ہے جس وجہ سے سرطان بچوں کے والدین کو چاہیے ان میں آیوڈین کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ٹیکے بھی لگواتے رہیں۔
مشہور سرطان سخصیات میں وہ مکوڑا جس کو تھوک لگی ہو اور ایسے بوڑھیاں ہیں جو اتنی بوڑھی ہو گئی ہوں جن کو کوئی گھاس نہ ڈالتا ہو اور وہ آتے جاتے کے گلے پڑتی ہوں۔
اس برج کا عنصر آگ ہے اور اس کے اثرات اسد افراد کے رویوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔"جگر ماں بڑی آگ ہے" اسد افراد ہی گنگناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ افراد جھوٹ سچ بول کر دوسروں پر اپنی عمارت کا رعب جھاڑتے ہیں اور ساتھ میں جنسی بے راہ رو، دل پھینک بھی ہوتے ہیں گویا ڈینگیں اور پینگیں دونوں خوب بڑھاتے ہیں۔
خوشامد پسند بھی خوب ہوتے ہیں، چاہے جھوٹی کرو یا سچی ان کی پسندیدہ غذا مکھن ہی ہوتی ہے۔یہ نہ صرف مشورے دیتے ہیں بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے مشوروں پر عمل بھی کیا جائے۔اسد والدین کے بچے اپنے والدین کو ساری عمر یاد رکھتے ہیں اس لیے نہیں کہ وہ ان سے بڑی محبت کرتے ہیں بلکہ اس لیے کہ کسی نے شکایت لگائی نہیں اور بیچارے بچے پر شیر چڑھ دوڑا نہیں۔
مشہور اسد شخصیات میں ٹوٹکے بتانے والی آپائیں اور بات بے بات بچوں کو پھینٹی لگانے والے والدین شامل ہیں ۔
برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد دیکھنے میں بالکل سیدھے سادے ہوتے ہیں لیکن یاد رہے یہ جتنا زمین کے اوپر ہوتے ہیں اتنا ہی اندر ہوتے ہیں۔ سنبلہ افراد کے لیے ہی "گُھنے"کا لقب ایجاد کیا گیا ہے۔ یہ وہ دوشیزائیں ہیں جو آسانی سے کسی سے نہیں پھنستیں۔ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی بات پر پریشان ہو جاتے ہیں بڑی بڑی بات پر مصنفین خاموش ہیں کہ یہ کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ان کو یہ وہم ہوتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں جس سے ڈاکٹروں کی چاندی ہوتی ہے لیکن اصل جڑ یعنی دماغی ڈاکٹر کے پاس یہ جاتے ہی نہیں۔ سنبلہ افراد کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے لہذا اگر سنبلہ دوست ساتھ ہو تو اپنی حفاظت کے پیش نظر اس کو زیادہ نہ کھانے دیں۔ اس کے افراد میں ذہانت، اور قیافہ شناسی جیسی خصوصیات نمایاں ہوتی ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ چرپ زبانی اور ہنگامہ آرائی جیسی منفی خصوصیات بھی ان افراد کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں۔ یعنی ایک نمبر کےفسادی ہوتے ہیں کہ کسی بھی گفتگو کو یہ فساد میں بخوبی ڈھال سکتے ہیں۔
اس برج سے متعلق خواتین وفا شعار، سمجھدار، ذمہ دار اور سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ اس برج کی خواتین کا گھر آپ کو ہمیشہ صاف ملے گا تاہم یہی بات اس برج کی گھر کام کرنے والی ماسیوں پر بھی لاگو ہوتی ۔
اس برج کی مشہور شخصیات سڑکوں پر طوطے سے فال نکالنے والے نجومی اور قینچی کی طرح زبان چلانے والے فقیر اور سیلز مین شامل ہیں۔
میزان افراد کا موڈ ترازو کے پلڑوں کی طرح اونچا نیچا ہوتا رہتا ہے۔کبھی یہ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں کبھی جامے سے باہر۔ ان میں نہ صرف منفی رجحانات پائے جاتے ہیں اور یہ بے عمل ہوتے ہیں بلکہ ان میں قوت فیصلہ کی بھی کمی ہوتی جس کی وجہ سے پاکستان کے اکثر بڑے عہدوں کے لیے یہ برج موزوں پایا گیا ہے۔ یہ لوگ ایک نمبر کے جل ککڑے ہوتے ہیں۔ کسی کی کوئی اچھی چیز دیکھی نہیں اور ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھا نہیں۔ تاہم زیادہ تریہ مروڑ اندر ہی اندر دل جلا کر وزن کم کرنے تک محدود رہتا ہے۔ اپنی غلطی یہ بھول کر نہیں مانتے اور حالات کے مطابق اپنے بیانات ڈھالتے رہتے ہیں کہ تب میرا یہ مطلب تھا اب اس کا یہ مطلب ہو گیا ہے۔ یہ تمام برجوں میں سے سب سے زیادہ رومان پرور اور رومان پسند ہے۔
میزان افراد پکے ڈرامے ہوتے ہیں اور شوبز میں ہوں یا اصل زندگی میں ان کی فلمیں ختم نہیں ہوتیں۔ویسے یہ لوگ گھلنے ملنے والے اور گپ باز ہوتے ہیں لیکن ان کو کامیابی کے لیے منافقت چاہیے ہوتی ہے تاکہ اندر لگی آگ پر پانی ڈال سکیں۔
دیوداس، راجہ اندر، اور تمام لمبے چوڑے حرموں والے راجے مہاراجے مشہور دلو افراد ہیں۔
اس برج کے افراد میں روحانیت، شدت پسندی اور اقتصادات کی طرف رغبت کا عنصر نمایاں ہوتا ہے لیکن سب سے نمایاں ان کا ڈنک ہوتا ہے جو ان کو نظر آتا ہے جن کا ان سے پالا پڑتا ہے کہ بچھو کی خاصیت ہے کہ وہ ڈنک مارنے سے باز نہیں آتا۔ یہ افراد طنزیہ گفتگو کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور طعنوں اور کوسنوں میں ہی اگلے کا کام تمام کر دیتے ہیں۔ یہ انتہائی خود غرض ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے کہ "ابا مرسی چاول کھاسوں اماں مرسی چاول کھاسوں (اردو: کوئی جیے یا مرے ہمارے سو کھرے)۔
ان کو بڑا بننے کا شوق ہوتا ہے خواہ اپنے اعمال جیسے ہوں یہ چاہتے ہیں ان کی بالادستی قائم رہے۔ عقرب بہو لانے کی خواہشمند ساسیں ان سب کے علاوہ ایک اور خوبی نوٹ کر لیں کہ عقرب افراد گھر اور گھریلو زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ویسے بھی ان بےچاروں کے حاکم سیارے پلوٹو کو نظام شمسی سے خارج کر دیا گیا ہے اس سے آپ ان کی قابلیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
مشہور عقربی افراد میں جلی کٹی سنانے کی ماہر ساسیں اور کچھوے کی پیٹھ پر ڈنک مارنے والا بچھو قابل ذکر ہیں۔
علوم نجوم کے اعتبار سے دائرہ بروج میں نواں برج قوس ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے افراد شیخی بگھاڑنے میں ید طولی رکھتے ہیں۔ ایسے افراد قانون و آئین کی پابندی کوپسند کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی معاملات میں انتہا پسندی کے قائل ہوتے ہیں۔تاہم یہ قانون کی پابندی دوسروں پر نفاذ میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسے ہی مذہبی معاملات میں بھی شامت بے چارے دوسروں کی آتی ہے۔ ایسے افراد مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں اور دوسروں کی زندگی میں بڑھ چڑھ کر مہم جوئیاں کرتے ہیں ۔ یہ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر منہ کے بل گرتے ہیں۔ یہ لوگ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام شروع کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور پھر سارے کام ان کے گلے پڑ جاتے ہیں۔
مشہور قوس ہستیوں میں مسجدوں میں فرقہ واریت پھیلانے والے مولوی صاحبان اور بیٹھ پر بیٹھنے والا خود ساختہ سیانا کوا شامل ہیں
دائرہ بروج میں دسویں نمبر پر برج جدی ہے اس سے متعلق افراد میں مادی خواہشات، جاہ طلبی اور عاقبت اندیشی خصوصیت کے ساتھ پائی جاتی ہیں۔ سستی میں ضرب المثل ان افراد کا بس چلے تو کھڑے بیٹھیں نہ، بیٹھے لیٹیں نہ اور لیٹے سانس نہ لیں۔ان کے اندر کتے والی ضد پائی جاتی ہے۔ یہ مردم بیزاری کی نعمت سے بھی مالا مال ہوتے ہیں۔ ان کے روکھے رویے کی وجہ سے لوگ ان کو مغرور سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں ان میں بیچارے بکرے کی طرح عقل نامی شے ہوتی ہی نہیں اور یہ آتے جاتے کو ٹکریں مارتے رہتے ہیں۔ یہ بکرے کی طرح میں میں کرتے رہتے ہیں اور اپنی ذات سے آگے انہیں کچھ نہیں نظر آتا۔ان کو غصہ دلانا بہت آسان ہے کہ تنقید کر کے دیکھیں آیندہ یا دوست نہیں ہو گا یا دوستی نہیں ہو گی۔یہ بہت جلد بد ظن بھی ہو جاتے ہیں اور کمینوں کی طرح اندر ہی اندر شک پالتے رہتے ہیں اور اس کو کسی ایسے مقام پر ظاہر کرتے ہیں کہ اگلے بے چارے کی مٹی پلید ہر کر رہ جاتی ہے۔ یہ کسی کام میں ہاتھ ڈالیں تو جب تک مکمل نہ ہو نہ خود سکون کرتے ہیں نہ دوسروں کو سانس لینے دیتے ہیں۔چند ایک جدی کنجوس ہوتے ہیں جبکہ باقی مکھی چوس اور یہودی ہوتے ہیں۔سودی کاروبار کا بانی ایک جدی ہی تھا۔اس برج کے افراد کے منفی پہلو شک، بد ظنی، خود غرضی ضد اور کٹ حجتی ہے۔ اگر ان منفی عناصر پر قابو پا لیں تو یہ بکرے کی بجائے انسان بن جائیں ۔
مشہور جدی شخصیات میں ہمارا بلاگ اور ہم شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے بات کرنے پر کاٹنے کے دوڑتے کلرکوں اور دکاندار سے ایک ایک روپیہ چھڑانے کے لیے بحث کرنے والے گاہک اور تمام عمر لوگوں کی زندگی برباد کر کے آخیر عمر میں مسجد ملنے والے بڈھوں کو بھی جدی گنیے۔
دلو افراد میں ذاتی آزادی و خود مختاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔اس مشکیزہ بردار کو جب بھی موقع ملے گا اس نے نظام سقہ کی طرح چمڑے کے سکے لازمی رائج کرنے ہیں۔ یہ اتنے ترقی پسند بن جاتے ہیں کہ قنوطی کہلاتے ہیں ۔ اچھی تعلیم و تربیت کے حامی لوگ تو قنوطی کہہ کر چپ ہو جاتے ہیں تاہم عام لوگ ایسے لوگوں کو "پاگلی اوئے" کہہ کر بلاتے ہیں۔ان کو خوار کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے کہ ان پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی پابندی لگا دی جائے خواہ وہ پابندی کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو ان کی زندگی برباد ہو کر رہ جائے گی۔ یہ لوگ محبت کرنے میں بھی پیش پیش ہوتے ہیں اور دل توڑنے میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ یہ افراد اپنی ہی کوئی نرالی پخ ایجاد کرتے ہیں اور تمام زندگی اسی کھونٹے سے بندھے گزار دیتے ہیں جبکہ ہر اس شخص کو جو ان کی بات نہ مانے کو عقل سے فارغ مانتے ہیں خواہ خود کو خاصے عرصے سے فراغت چلی آ رہی ہو۔
مشہور دلوی افراد میں سنگ دل حسینائیں اور خود ساختہ دانش ور اہم ہیں۔
یہ برج چونکہ دو رخا ہے اس لیے اس سے متعلق افراد بھی دوہری شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ایک مچھلی کعبے کو کھینچتی ہے تو دوسری کلیسے کو اور اسی کھینچ تان میں یہ "کھجل" ہو کر رہ جاتے ہیں۔ یہ دوہری شخصیت کے حامل افراد ہوتے ہیں کہ کسی کے سامنے کچھ اور کسی کے سامنے کچھ۔۔ ذہین ایسے ہوتے ہیں کہ اکثر جو بات راز میں رکھنی ہوتی ہے وہ کھول دیتے ہیں اور جو بتانے کی بات ہوتی ہے وہ راز میں رکھ کر سیانے بن رہے ہوتے ہیں۔ ان میں اتنی صلاحیت نہیں ہوتی کہ بڑا منصوبہ یا کاروبار سنبھال سکیں(پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل متوجہ ہو)۔ یہ صرف اپنی پسند کا کام کرتے ہیں ورنہ بیروزگار بنے گھر روٹیاں روڑتے رہتے ہیں اور اپنی پسند کے علاوہ کام مل بھی جائےتو انتہائی بد دلی سے کرتے ہیں اور تب تک کرتے رہتے ہیں جب تک اس کو برباد نہ کر لیں۔ یہ مستقل مزاج نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں آج یہ تو کل وہ لہذا تمام لڑکیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ حوتی بوائے فرینڈوں سے ایک ہی بار موبائل میں بیلنس لوڈ کرا لیں کوئی پتہ نہیں کل کسی مزار کے متولی ہی بنے بیٹھے ہوں۔ یہ افراد نفسیاتی طور پر بھی پیچیدہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نفسیات دانوں کی روزی روٹی چلتی رہتی ہے۔
مشہور حوتی افراد میں ڈوبی ہوئی کمپنیوں کے جنرل منیجر اور آج لفنٹر کل مولوی قسم کے لڑکے بالے قابل ذکر ہیں۔
مختصر الفاظ میں مندرجہ بالا سطور میں تمام برجوں کی خصوصیات اور ان کے ممکنہ اثرات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے کہ دوسرے بروج کے شروع ہونے کی تاریخوں کے پاس پیدا ہونے والے میں کچھ کچھ خصوصیات اگلے برج کی بھی آ جاتی ہیں۔ دراصل یہ موضوع اپنے اندر اتنی تفاصیل رکھتا ہے کہ اس کے لیے ایک کتاب کی وسعت درکار ہے۔دینی نقطہ نظر رکھنے والے افراد اس ستاروں اور بروج کو اسلام کے لحاظ سے حرام قرار دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بلاگ پڑھ کر آپ کا اس پاپی کاروبار سے ہمیشہ کے لیے دل چل جائے گا۔

برج حمل ۔ اکیس مارچ تا بیس اپریل ۔ Aries
نشان برج: مینڈھا
حاکم سیارہ: مریخ
موافق برج:اسد، قوس
نا موافق برج:سرطان، میزان جدی
دائرۃ البروج میں برج حمل سب سے پہلا برج ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد میں اولیت کا عنصر نمایاں ہوتا ہے ۔اس برج کے لوگ فطرتاً تیز ہوتے ہیں لہذا گمان غالب ہے کہ سپر مین، اسپائڈر مین، فلیش وغیرہ حمل ہی رہے ہوں گے۔تاہم یہ غصے کے بھی بہت تیز ہوتے ہیں جس سے ہمیں یہ بھی شک پڑتا ہے کہ اکثر پاکستانی حمل ہوں گے۔ اب تک آپ نےفلموں ڈراموں میں جتنے شکی مزاج، نک چڑھے کردار دیکھ رکھے ہیں وہ سب کے سب حمل ہی ہیں۔کریلا اور نیم چڑھا کہ یہ صرف شکی مزاج نہیں بلکہ مغرور ، خود سر اور بدمزاجی بھی ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔
حمل بہو لانے کی خواہشمند ساسیں نوٹ کر لیں کہ حمل خواتین چاہتی ہیں کہ گھر پر انکی حکمرانی چلے اور سب ان کا کہنا مانیں۔ مختصراً حمل افراد ہمارے سیاستدانوں سے ہوتے ہیں جو اپنے ناک پر تو مکھی نہیں بیٹھنے دیتے لیکن دوسرے کی ناک پر خود جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ پس لازم ہے والدین پر کہ بچپن سے ہی اپنے حمل بچوں پر نظر رکھیں اور مناسب اوقات میں ان کی گوشمالی کرتے رہیں کہ یہ بڑے ہو مینڈھے بن کر دوسروں کر ٹکریں نہ مارتے پھریں۔
مشہور حملی شخصیات میں کسی بھی ایسے سیاستدان کو گن لیں جس کو آپ خود جانتے ہیں کہ ایک نمبر کا بے ایمان ہو اور وہ تمام ہیروئینیں جنہوں نے ساسوں کو ستایا یا خاندان کے نام کو بٹہ لگایا۔
برج ثور ۔ اکیس اپریل تا بیس مئی ۔ Taurus
نشان برج: بیل
حاکم سیارہ: زہرہ
موافق برج:سنبلہ، جدی
نا موافق برج:اسد، عقرب، دلو
اس برج کی سب سے نمایاں خصوصیت تعمیر و تخلیق ہے۔ اس سے تعلق رکھنے والے افراد اچھے فنکار اور تخلیق کار ہوتے ہیں۔ جس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے، چھوڑو اور گپی ہوتے ہیں۔ ثور افراد انتہائی درجے کے مادہ پرست ہوتے ہیں گویا پیسہ دیکھا نہیں اور دم ہلاتے وہاں پہنچے نہیں۔اکھڑ بیل والا یہ برج انتہائی ہٹ دھرم ، ضدی اور سست روی کا شکار ہوتا ہے اور ان کو ہنکارنے کے لیے ایک موٹے ڈنڈے کی اشد ضرورت ہوتی ہے کہ ہل پر یا ریڑھی میں چپ چاپ جتے رہیں۔یہ جب تک بیل کی مانند چپ چاپ سر جھکائے چلتے رہیں چلتے رہیں کوئی پتہ نہیں کسی لمحے سینگ آپ کے پیٹ میں آ گھسیڑیں لہذا ہر وہ لال کپڑا جس سے ان کو تاؤ آتا ان سے چھپا کر رکھنا ہی بہتر ہے۔
مشہور ثوری شخصیات میں مشہور زمانہ گریڈی ڈاگ کہانی والا گریڈی ڈاگ اور بوتل سے بادام نکالنے والا بندر شامل ہیں۔
برج جوزا ۔ اکیس مئی تا اکیس جون ۔ Gemini
نشان برج: جڑواں بچے
حاکم سیارہ: عطارد
موافق برج:میزان، دلو
نا موافق برج:سنبلہ، قوس، حوت
اس برج سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بے حد ذہین، حساس، اختراعی قوتوں کے مالک اور بالعموم تنہا ئی پسند ہوتے ہیں۔ اب جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا کیا پتہ تنہائی میں کیا کرتے رہتے ہوں گے اور خاص طور پر جو انٹرنیٹ پر اکیلے بیٹھتی ہوں گے ان پر تو مصنف کو شدید شکوک و شبہات ہیں کہ جوزا افراد غیر ضروری خطرات مول لیتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے اور اپنے چاہنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔لیکن مشکلات تب ہی پیدا ہوتی ہوں گی جب پکڑے جاتے ہوں گے۔
یہ کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں کر سکتے لیکن اس کا یہ مطلب قطعاً یہ نہیں کہ تمام دنیا میں احتجاج کرنے والے جوزا ہوتے ہیں۔ تمام رانگ کالیں موصول کرنے والے نوٹ فرما لیں کہ جوزا افراد عاشق مزاج ہوتے ہیں، یہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں لہذا ہم ان تمام خواتین سے ہمدردی کرنا چاہیں گے جن کی جوزا سے شادی ہوئی کہ جڑواں میں سے ایک تو گھر اور دوسرا آوارہ گردی پر "چل استاد ایک سے بھلے دو"۔
مشہور جوزا شخصیات میں گرلز کالجوں کے باہر رال ٹپکانے والے لچے اور ہمارے اردوبلاگوں پر الٹے سیدھے سرچ الفاظ لکھ کر آنے والے افراد ہیں۔
برج سرطان ۔ بائیس جون تا تئیس جولائی ۔ Cancer
نشان برج: کیکڑا
حاکم سیارہ: قمر
موافق برج:عقرب، حوت
نا موافق برج:حمل، میزان جدی
برج
اس برج سے متعلق افراد متلون مزاج، صلح جو، حساس فطرت کے مالک، کم گو، ہر وقت دوسروں کی مدد کے لیے تیار اور محبت میں ٹوٹ کر چاہنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن بھائی کیکڑا پانی میں بہتا یا دکان میں تلا ہوا ہی اچھا جب پالا پڑتا ہے تو کیکڑے کی گرفت کا پتہ لگتا ہے بس یوں سمجھیں یہ لوگ سرطان کی طرح چمٹ جاتے ہیں اور بندہ تڑپتا ہی رہ جاتا ہے۔سرطان افراد کو تنقید قطعی نہیں بھاتی اور کوئی جتنا روکتا رہے یہ اپنے شوہروں کو سیاست میں آنے سے نہیں روکتے جس کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ سرطان افراد اپنے چڑچڑے پن کی وجہ سے جلد شہرت حاصل کر لیتے ہیں ۔ان کو اعصابی امراض جلد لپیٹ لیتے ہیں اور ان میں خود اعتمادی کی بھی کمی پائی جاتی ہے جس وجہ سے سرطان بچوں کے والدین کو چاہیے ان میں آیوڈین کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ٹیکے بھی لگواتے رہیں۔
مشہور سرطان سخصیات میں وہ مکوڑا جس کو تھوک لگی ہو اور ایسے بوڑھیاں ہیں جو اتنی بوڑھی ہو گئی ہوں جن کو کوئی گھاس نہ ڈالتا ہو اور وہ آتے جاتے کے گلے پڑتی ہوں۔
برج اسد ۔ چوبیس جولائی تا تئیس اگست ۔ Leo
نشان برج: شیر
حاکم سیارہ: شمس
موافق برج: حمل، قوس
نا موافق برج:ثور، عقرب، دلو
اس برج کا عنصر آگ ہے اور اس کے اثرات اسد افراد کے رویوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔"جگر ماں بڑی آگ ہے" اسد افراد ہی گنگناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ افراد جھوٹ سچ بول کر دوسروں پر اپنی عمارت کا رعب جھاڑتے ہیں اور ساتھ میں جنسی بے راہ رو، دل پھینک بھی ہوتے ہیں گویا ڈینگیں اور پینگیں دونوں خوب بڑھاتے ہیں۔
خوشامد پسند بھی خوب ہوتے ہیں، چاہے جھوٹی کرو یا سچی ان کی پسندیدہ غذا مکھن ہی ہوتی ہے۔یہ نہ صرف مشورے دیتے ہیں بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے مشوروں پر عمل بھی کیا جائے۔اسد والدین کے بچے اپنے والدین کو ساری عمر یاد رکھتے ہیں اس لیے نہیں کہ وہ ان سے بڑی محبت کرتے ہیں بلکہ اس لیے کہ کسی نے شکایت لگائی نہیں اور بیچارے بچے پر شیر چڑھ دوڑا نہیں۔
مشہور اسد شخصیات میں ٹوٹکے بتانے والی آپائیں اور بات بے بات بچوں کو پھینٹی لگانے والے والدین شامل ہیں ۔
برج سنبلہ ۔ چوبیس اگست تا تئیس ستمبر ۔ Virgo
نشان برج: دوشیزہ
حاکم سیارہ: عطارد
موافق برج:ثور، جدی
نا موافق برج:جوزا، قوس، حوت
برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد دیکھنے میں بالکل سیدھے سادے ہوتے ہیں لیکن یاد رہے یہ جتنا زمین کے اوپر ہوتے ہیں اتنا ہی اندر ہوتے ہیں۔ سنبلہ افراد کے لیے ہی "گُھنے"کا لقب ایجاد کیا گیا ہے۔ یہ وہ دوشیزائیں ہیں جو آسانی سے کسی سے نہیں پھنستیں۔ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی بات پر پریشان ہو جاتے ہیں بڑی بڑی بات پر مصنفین خاموش ہیں کہ یہ کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ان کو یہ وہم ہوتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں جس سے ڈاکٹروں کی چاندی ہوتی ہے لیکن اصل جڑ یعنی دماغی ڈاکٹر کے پاس یہ جاتے ہی نہیں۔ سنبلہ افراد کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے لہذا اگر سنبلہ دوست ساتھ ہو تو اپنی حفاظت کے پیش نظر اس کو زیادہ نہ کھانے دیں۔ اس کے افراد میں ذہانت، اور قیافہ شناسی جیسی خصوصیات نمایاں ہوتی ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ چرپ زبانی اور ہنگامہ آرائی جیسی منفی خصوصیات بھی ان افراد کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں۔ یعنی ایک نمبر کےفسادی ہوتے ہیں کہ کسی بھی گفتگو کو یہ فساد میں بخوبی ڈھال سکتے ہیں۔
اس برج سے متعلق خواتین وفا شعار، سمجھدار، ذمہ دار اور سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ اس برج کی خواتین کا گھر آپ کو ہمیشہ صاف ملے گا تاہم یہی بات اس برج کی گھر کام کرنے والی ماسیوں پر بھی لاگو ہوتی ۔
اس برج کی مشہور شخصیات سڑکوں پر طوطے سے فال نکالنے والے نجومی اور قینچی کی طرح زبان چلانے والے فقیر اور سیلز مین شامل ہیں۔
برج میزان ۔ چوبیس ستمبر تا تئیس اکتوبر ۔ Libra
نشان برج: ترازو
حاکم سیارہ: زہرہ
موافق برج:جوزا، دلو
نا موافق برج:حمل، سرطان، جدی
میزان افراد کا موڈ ترازو کے پلڑوں کی طرح اونچا نیچا ہوتا رہتا ہے۔کبھی یہ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں کبھی جامے سے باہر۔ ان میں نہ صرف منفی رجحانات پائے جاتے ہیں اور یہ بے عمل ہوتے ہیں بلکہ ان میں قوت فیصلہ کی بھی کمی ہوتی جس کی وجہ سے پاکستان کے اکثر بڑے عہدوں کے لیے یہ برج موزوں پایا گیا ہے۔ یہ لوگ ایک نمبر کے جل ککڑے ہوتے ہیں۔ کسی کی کوئی اچھی چیز دیکھی نہیں اور ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھا نہیں۔ تاہم زیادہ تریہ مروڑ اندر ہی اندر دل جلا کر وزن کم کرنے تک محدود رہتا ہے۔ اپنی غلطی یہ بھول کر نہیں مانتے اور حالات کے مطابق اپنے بیانات ڈھالتے رہتے ہیں کہ تب میرا یہ مطلب تھا اب اس کا یہ مطلب ہو گیا ہے۔ یہ تمام برجوں میں سے سب سے زیادہ رومان پرور اور رومان پسند ہے۔
میزان افراد پکے ڈرامے ہوتے ہیں اور شوبز میں ہوں یا اصل زندگی میں ان کی فلمیں ختم نہیں ہوتیں۔ویسے یہ لوگ گھلنے ملنے والے اور گپ باز ہوتے ہیں لیکن ان کو کامیابی کے لیے منافقت چاہیے ہوتی ہے تاکہ اندر لگی آگ پر پانی ڈال سکیں۔
دیوداس، راجہ اندر، اور تمام لمبے چوڑے حرموں والے راجے مہاراجے مشہور دلو افراد ہیں۔
برج عقرب ۔چوبیس اکتوبر تا بائیس نومبر ۔ Scorpio
نشان برج: بچھو
حاکم سیارہ: پلوٹو
موافق برج:سرطان، حوت
نا موافق برج:حمل، ثور، اسد، دلو
اس برج کے افراد میں روحانیت، شدت پسندی اور اقتصادات کی طرف رغبت کا عنصر نمایاں ہوتا ہے لیکن سب سے نمایاں ان کا ڈنک ہوتا ہے جو ان کو نظر آتا ہے جن کا ان سے پالا پڑتا ہے کہ بچھو کی خاصیت ہے کہ وہ ڈنک مارنے سے باز نہیں آتا۔ یہ افراد طنزیہ گفتگو کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور طعنوں اور کوسنوں میں ہی اگلے کا کام تمام کر دیتے ہیں۔ یہ انتہائی خود غرض ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے کہ "ابا مرسی چاول کھاسوں اماں مرسی چاول کھاسوں (اردو: کوئی جیے یا مرے ہمارے سو کھرے)۔
ان کو بڑا بننے کا شوق ہوتا ہے خواہ اپنے اعمال جیسے ہوں یہ چاہتے ہیں ان کی بالادستی قائم رہے۔ عقرب بہو لانے کی خواہشمند ساسیں ان سب کے علاوہ ایک اور خوبی نوٹ کر لیں کہ عقرب افراد گھر اور گھریلو زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ویسے بھی ان بےچاروں کے حاکم سیارے پلوٹو کو نظام شمسی سے خارج کر دیا گیا ہے اس سے آپ ان کی قابلیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
مشہور عقربی افراد میں جلی کٹی سنانے کی ماہر ساسیں اور کچھوے کی پیٹھ پر ڈنک مارنے والا بچھو قابل ذکر ہیں۔
برج قوس ۔ تئیس نومبر تا بائیس دسمبر ۔ Sagittarius
نشان برج:تیر انداز
حاکم سیارہ: مشتری
موافق برج:حمل، اسد
نا موافق برج:جوزا، سنبلہ، حوت
علوم نجوم کے اعتبار سے دائرہ بروج میں نواں برج قوس ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے افراد شیخی بگھاڑنے میں ید طولی رکھتے ہیں۔ ایسے افراد قانون و آئین کی پابندی کوپسند کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی معاملات میں انتہا پسندی کے قائل ہوتے ہیں۔تاہم یہ قانون کی پابندی دوسروں پر نفاذ میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسے ہی مذہبی معاملات میں بھی شامت بے چارے دوسروں کی آتی ہے۔ ایسے افراد مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں اور دوسروں کی زندگی میں بڑھ چڑھ کر مہم جوئیاں کرتے ہیں ۔ یہ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر منہ کے بل گرتے ہیں۔ یہ لوگ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام شروع کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور پھر سارے کام ان کے گلے پڑ جاتے ہیں۔
مشہور قوس ہستیوں میں مسجدوں میں فرقہ واریت پھیلانے والے مولوی صاحبان اور بیٹھ پر بیٹھنے والا خود ساختہ سیانا کوا شامل ہیں
برج جدی ۔ تئیس دسمبر تا بیس جنوری ۔ Capricorn
نشان برج: بکرا
حاکم سیارہ: زحل
ہم مزاج برج:ثور، سنبلہ
ویری برج:حمل، سرطان، میزان
دائرہ بروج میں دسویں نمبر پر برج جدی ہے اس سے متعلق افراد میں مادی خواہشات، جاہ طلبی اور عاقبت اندیشی خصوصیت کے ساتھ پائی جاتی ہیں۔ سستی میں ضرب المثل ان افراد کا بس چلے تو کھڑے بیٹھیں نہ، بیٹھے لیٹیں نہ اور لیٹے سانس نہ لیں۔ان کے اندر کتے والی ضد پائی جاتی ہے۔ یہ مردم بیزاری کی نعمت سے بھی مالا مال ہوتے ہیں۔ ان کے روکھے رویے کی وجہ سے لوگ ان کو مغرور سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں ان میں بیچارے بکرے کی طرح عقل نامی شے ہوتی ہی نہیں اور یہ آتے جاتے کو ٹکریں مارتے رہتے ہیں۔ یہ بکرے کی طرح میں میں کرتے رہتے ہیں اور اپنی ذات سے آگے انہیں کچھ نہیں نظر آتا۔ان کو غصہ دلانا بہت آسان ہے کہ تنقید کر کے دیکھیں آیندہ یا دوست نہیں ہو گا یا دوستی نہیں ہو گی۔یہ بہت جلد بد ظن بھی ہو جاتے ہیں اور کمینوں کی طرح اندر ہی اندر شک پالتے رہتے ہیں اور اس کو کسی ایسے مقام پر ظاہر کرتے ہیں کہ اگلے بے چارے کی مٹی پلید ہر کر رہ جاتی ہے۔ یہ کسی کام میں ہاتھ ڈالیں تو جب تک مکمل نہ ہو نہ خود سکون کرتے ہیں نہ دوسروں کو سانس لینے دیتے ہیں۔چند ایک جدی کنجوس ہوتے ہیں جبکہ باقی مکھی چوس اور یہودی ہوتے ہیں۔سودی کاروبار کا بانی ایک جدی ہی تھا۔اس برج کے افراد کے منفی پہلو شک، بد ظنی، خود غرضی ضد اور کٹ حجتی ہے۔ اگر ان منفی عناصر پر قابو پا لیں تو یہ بکرے کی بجائے انسان بن جائیں ۔
مشہور جدی شخصیات میں ہمارا بلاگ اور ہم شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے بات کرنے پر کاٹنے کے دوڑتے کلرکوں اور دکاندار سے ایک ایک روپیہ چھڑانے کے لیے بحث کرنے والے گاہک اور تمام عمر لوگوں کی زندگی برباد کر کے آخیر عمر میں مسجد ملنے والے بڈھوں کو بھی جدی گنیے۔
برج دلو ۔ اکیس جنوری تا انیس فروری ۔ Aquarius
نشان برج: مشکیزہ بردار
حاکم سیارہ: یورینس
موافق برج:جوزا، میزان
نا موافق برج:ثور، اسد، عقرب
دلو افراد میں ذاتی آزادی و خود مختاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔اس مشکیزہ بردار کو جب بھی موقع ملے گا اس نے نظام سقہ کی طرح چمڑے کے سکے لازمی رائج کرنے ہیں۔ یہ اتنے ترقی پسند بن جاتے ہیں کہ قنوطی کہلاتے ہیں ۔ اچھی تعلیم و تربیت کے حامی لوگ تو قنوطی کہہ کر چپ ہو جاتے ہیں تاہم عام لوگ ایسے لوگوں کو "پاگلی اوئے" کہہ کر بلاتے ہیں۔ان کو خوار کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے کہ ان پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی پابندی لگا دی جائے خواہ وہ پابندی کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو ان کی زندگی برباد ہو کر رہ جائے گی۔ یہ لوگ محبت کرنے میں بھی پیش پیش ہوتے ہیں اور دل توڑنے میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ یہ افراد اپنی ہی کوئی نرالی پخ ایجاد کرتے ہیں اور تمام زندگی اسی کھونٹے سے بندھے گزار دیتے ہیں جبکہ ہر اس شخص کو جو ان کی بات نہ مانے کو عقل سے فارغ مانتے ہیں خواہ خود کو خاصے عرصے سے فراغت چلی آ رہی ہو۔
مشہور دلوی افراد میں سنگ دل حسینائیں اور خود ساختہ دانش ور اہم ہیں۔
برج حوت ۔ بیس فروری تا بیس مارچ ۔ Pisces
نشان برج: دو مچھلیاں
حاکم سیارہ: نیپچون
موافق برج:سرطان، عقرب
نا موافق برج:جوزا، سنبلہ، قوس