June 11, 2015

مجسمے اور جملے -II



مجسمے اور جملے ابھی ختم نہیں ہوئے۔ اس سے پہلے آپ پہلی قسط میں دیکھ چکے ہیں مجسمے اور جملے۔ سلسلہ ابھی 
جاری ہے کہ نہ کم ملک گھومے ہیں، نہ کم تصاویر کھینچی ہیں اور نہ ہی دماغ کم بخت کم چلتا ہے۔ لہذا تیسری یا شاید چوتھی قسط کے لیے بھی تیار رہیں۔ اور ویسے بھی دنیا میں میٹرو بننے اور نہ بننے کے علاوہ اور بھی غم ہیں۔ 

یاد رہے کہ یہ وہ مجسمے ہیں جو ہر عام تام بندے کو میسر ہیں کہ اتنا نہ میں قابل ہوں اورنہ ہی امیر کے آپ کے لیے عجائب گھروں میں ٹکٹ بھر کر مجسموں کی تصاویر کھینچوں اور پھر ان پر الٹے سیدھے تبصرے کر کے آپ کے لیے پیش کروں اور بعد میں اپنے پانچ دس یورو کو روتا پھروں۔ 

ویسے جملہ بازی اگر آپ ایسےملک میں رہتے ہیں جہاں اردو سرائیکی جاننے والے کم کم ہیں تو یہ صلاحیت آپ میں خود بہ خود عود کر آتی ہے اس کے لیے آپ کو فیصل آباد کا ، اسٹیج ایکٹر ہونا یا بھانڈ ہونا لازم نہیں۔ 

یہ جو اطراف میں ملک اور شہر لکھ چھوڑے ہیں ان کا مقصد سوائے آپ پر رعب ڈالنے اور اپنی تشہیر کے اور کچھ نہیں کہ یہ کونسا ہماری ریسرچ ہے جس میں ہر جملے کے بعد اس کا حوالہ دینا لازم ہے لہذا جملے پڑھیں ہماری صلاحیت مزاح پر سر پیٹیں اور اگلی قسط کا انتظار کریں۔

آ مارننگ واک- جا مارننگ واک
پیرس: فرانس
آؤ پتر کوئی چا پانی
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ
یہ پہاڑ سی زندگی کیسے تنہا کٹے گی؟
تالِن: ایسٹونیا
آپ تو مجھے بخوبی پہچانتے ہوں گے پاکستانی بھائیو
ایتھنز: یونان
میرا پیارا کتے کا بچہ
ایتھنز: یونان
ابے رک پانی ختم ہو گیا ہے
ہیلسنکی : فن لینڈ
ادھر سے کوئی ٹھک ٹھک کی آواز آ رہی ہے اور میری تو ڈر کے مارے جان نکل رہی ہے
تالِن: ایسٹونیا
فیگر زیرو
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ
اللہ دا واسطہ اے پاکستانیو سدھر جاؤ
ایتھنز: یونان
امی جو وہ تو اس بار گنجا نہیں ہوا
ایتھنز: یونان
انسانوں کے بھیس میں گدھوں کی پہچان کا آلہ
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ
انڈے میرے چنگے ہیں
پاؤں میرے ننگے ہیں
تالِن: ایسٹونیا
او بھائی! میرا رنگ اترتا ہے لہذا دورہی رہو
پیرس: فرانس
چاچا یہ میری کمر ہے تیرا میان نہیں
تالِن: ایسٹونیا
اور یہ ہیں وہ پلیکان جو بچوں کو اپنا گوشت کھلاتے ہیں۔ جو کہ ریاست بہاولپور کا بھی قومی نشان تھا۔
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ
اونہہ ابھی موٹی نہیں ہوئی
ایتھنز: یونان
ادھر تھا وہ لال بیگ
ایتھنز: یونان
ایک ملک اور سہی
ایتھنز: یونان
بابا جی غصہ تھوک دیں کل سے سالن میں نمک کم ڈالیں گے
اسٹوٹ گارٹ: جرمنی
مجھے یہ بتاؤ مجھے اوپر چڑھایا کس نے تھا؟
ایتھنز: یونان
جا رہا ہوں بس میں یہ دنیا چھوڑ کر
ھیلسنکی: فن لینڈ
بھاگ سردی بھاگ
تالِن : ایسٹونیا
بئیر کی بئیر یا بئیر کا بئیر
تالن: ایسٹونیا
کب سے لیے بیٹھا آنکھوں میں میں صورت اس کی
تالن: ایسٹونیا
تمباکو نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ باقی یہی کچھ بچتا ہے
ایتھنز: یونان
تو شاھین ہے بسیرا کر لوہے کی سلاخوں پر
ھیلسنکی: فن لیںڈ
جاؤ بہت مرد دیکھے تم سے
تالن: ایسٹونیا
جمی ہوئی چیخ
تالن: ایسٹونیا
جٹی چلی اے مربعاں دی سیر نوں
پیرس: فرانس
 اگر مچھ
تالن: ایسٹونیا
گورا رنگ کالا نہ پڑ جائے
ھیلسنکی: فن لینڈ
دے جا سخیا راہ خدا
ایتھنز: یونان
کہا تھا ناں تیرنا منع ہے
تالن: ایسٹونیا

سر - گو- شی یعنی  sir- Go- she
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ
سیلفی سیلفی کردی نی
ایتھنز: یونان
ضرورت ایجاد کی ماں ہے
تالن: ایسٹونیا
طوفانوں کی زد پر سفینہ، کب تک آخر؟ آخر کب تک
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ
مان سنگھ یلغار ہو
ھیدرا- یونان
مجھے تو کہا گیا تھا یہاں لنگر بٹ رہا ہے؟؟
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ
عورت کو دیکھ مر د کی لاشعوری ری ایکشن
ایتھنز: یونان
مست ملنگ چا کیتا ای
اساڈا دل تنگ چا کیتا ای
تالن: ایسٹونیا
مشینی دور کے مشینی انسان
تالن: ایسٹونیا
مٹی کا مادھو
ھیدرا- یونان
میرا نام چن چن چن
ایتھنز: یونان
سجن آون اکھیاں ٹھرن
تالن: ایسٹونیا
ہنٹر والی
ایتھنز: یونان
میں تھال مہندی دا چاتی کھڑی ہاں
تالن: ایسٹونیا
میں خوش اخلاق ہی نہیں خوش ذائقہ بھی ہوں
ایتھنز: یونان
میں مچھروں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتا ہوں
ایتھنز: یونان
ہوں تو میں بھی وکیل لیکن میرا کوٹ و اعمال کالے نہیں
ایتھنز: یونان
ناخلف اولاد نکل جاؤ میرے گھر سے
میونخ: جرمنی
مادام تساؤ، نام تو سنا ہو گا
ایمسٹرڈیم: نیدر لینڈ
ناچو ستارو ناچو
ایتھنز: یونان
ٹھہرو مجھے تو لیتے جاؤ
پیرس: فرانس
پائیریٹ آف دی دیوارین
ایتھنز: یونان
پھولن دیوی
ایتھنز: یونان
پہلے میں بھی شیر تھا اب شعر بن کر رہ  گیا ہوں
پیرس: فرانس
منصوبہ بندی کے بعد اب بچوں کی بچائے شراب شروب ڈلیور کرتا ہوں
میونخ: جرمنی
پیش خدمت ہے راگ بہاری۔۔ آ آ آ آ
ایتھنز: یونان
میں ہوں پتھر کے زمانے کا فارمولا ون فاتح
اسٹوٹ گارٹ: جرمنی
چندا ماموں قریب کے
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ
کس واہیات نے مجھے ٹیگ گیا؟
ایتھنز: یونان
کیپٹن کریک سپیرو
تالن: ایسٹونیا
اوئی اللہ مجھے بڑی شرم آتی ہے
ہیلسنکی: فن لینڈ
ہم گاڈ فادر ہوتے ہیں
ہیلسنکی: فن لینڈ
ہیں کواکب کچھ
تالن: ایسٹونیا
شادی شدہ سورج
ایمسٹرڈیم: نیدر لینڈ
چل بھائی رستہ ناپ، مفت خورے نہ ہوں تو
اسٹوٹگارٹ: جرمنی
یہ نہ سمجھنا میں غریب ہوں، آج کل فیشن ہی ایسا ہے
: تالِن :ایسٹونیا

Mujasmy aur jumly- II