مجسموں اور جملوں کی آخری قسط ملاحظہ کریں۔ اگر کوئی مجسمہ یا کوئی ملک رہ گیا ہو تو بھول چوک لین دین ۔ ویسے اگر بھول چوک لین دین میں درست طور زیر زبر نہ لگائی جائے تو جملہ بذات خود ہی زیر و زبر ہو کر رہ جاتا ہے اور بات کے کئی نئے در کھلتے ہیں اور اسی بنیاد پر میں جب بھی کہیں دیکھتا ہوں کہ فلاں زبان دنیا کی مشکل ترین زبان ہے تو میں ان کی لاف زنی پر ہنس کر رہ جاتا ہوں کہ میرے خیال میں اردو بولنا اور درست لہجہ میں بولنا اور پڑھنا کوئی آسان کام نہیں بس جیسے مسلمان پیدا ہوگئے ہیں ویسے ہی پیدائشی اردو آ گئی ہے وگرنہ ہم بھی مانگٹا، وانگٹا کی گردان دوہرا رہے ہوتے اور اردو کی ایسی کی تیسی اب سے بھی زیادہ کر رہے ہوتے۔
بات مجسموں کی ہے اور ان پر کسی گئی پھبتیوں کی ہے تو اگر کوئی مجسمہ ہمارا بلاگ پڑھ لے اور تبصرے سے ملول ہو تو اس سے پیشگی معذرت کہ ایک تو ہم نے یہ تبصرے کیے ہی نہیں دوسرا کیے تو تمیز کے دائرے میں کیے تیسرا یہ سمجھ کر کیے کہ مجسموں کو اردو آئے گی تو واہیاتگیاں پڑھ سکیں گے۔ ویسے بتاتا چلوں "خواب مرتے نہیں" والا مجسمہ اب تک دیکھے گئے تمام مجسموں میں سے میرا پسندیدہ ہے اور اس کو دیکھنے کے لیے دوبارہ واسا، فن لینڈ جانے کا موقع ملا تو میں انکار نہیں کروں گا۔ اور ہاں یہ اوپر تصویر میں میں نہیں ہوں کہ میں اتنا تخلیقی اور قابل نہیں کہ ایسا عمدہ کام کر سکوں۔
|
ابا جوتی مل گئی |
واسا- فن لینڈ
|
اسپینی زبیدہ آپا ٹوٹکے بتاتے ہوئے |
میڈرڈ- اسپین
|
شجر امید |
میڈرڈ- اسپین
|
اک ذرا ضبط کہ صبر کے دن تھوڑے ہیں
کیا ہوا جو کمزور تمھارے گھوڑے ہیں |
میڈرڈ- اسپین
|
چاچا اکھ پٹ! لہور آ گیا ای |
میڈرڈ- اسپین
|
ایک منٹ کی خاموشی پاکستانی کرکٹ کے شائقین کے لیے |
میڈرڈ- اسپین
|
تلوار ہے تو شلوار کی کیا ضرورت |
میڈرڈ- اسپین
|
کبھی ہم بھی مقبول تھے، ان دنوں کی یاد جب ہم بدنام نہ ہوتے تھے |
بارسلونا- اسپین
|
خواب مرتے نہیں |
واسا، فن لینڈ
|
دادی آپ نے بھائی کہ جگہ بھی مجھے نہلا دیا |
واسا، فن لینڈ
|
مالک مکان کا غصہ مجھ پر نہ نکالیں لہذا دروازہ بجائیں میرا منہ نہ بجائیں |
سنترا- پرتگال
|
میں ہوں سب سے مشہور جاپانی، نام تو جانتے ہوں گے |
دبئی۔ متحدہ عرب امارات
|
دنیا کا سب سے خوش باش شادی شدہ جوڑا |
دبئی- متحدہ عرب امارات
|
دکھانے کے پر |
کاشکائیش- پرتگال
|
روزہ کھلنے کے بعد |
کاش کائیش- پرتگال
|
سائکل پارکنگ- آدمی پارکنگ |
واسا- فن لینڈ
|
لہنگا ہے مہنگا میرا |
میڈرڈ- اسپین
|
میں نے بھی بیس بال کھیلنی ہے بس |
واسا- فن لینڈ
|
ناگن حسینہ |
کاش کائیش۔ پرتگال
|
پانی سے چلنے والی گھوڑا گاڑی |
میڈرڈ- اسپین
|
پانی پانی کر گئ مجھ کو قلندر کی یہ بات |
واسا- فن لینڈ
|
پنکھ ہوتے تو اڑ آتی رے |
سنترا- پرتگال
|
پھول اور فول |
میڈرڈ- اسپین
|
پہلی پرواز |
دبئی- متحدہ عرب امارات
|
کبھی آؤ نہ سمندر کنارے خشبو لگا کر |
میڈرڈ- اسپین
|
کتے میں تیرا خون پی جاؤں گی |
زیورخ- سوئٹزرلینڈ
|
واہ واہ کہ نخرہ گوری دا |
واسا- فن لینڈ
|
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ |
دبئی- متحدہ عرب امارات
|
یہاں پیشاب کرنا منع ہے |
میڈرڈ- اسپین
Mujasmy aur jumly- aakheer