July 20, 2023

فلمو گرافی - جولائی 2023

 

میرے پرانے پڑھنے والے جانتے ہوں گے بھلے وقتوں سے ہم یہ برا کام (فلم بینی) کرتے آئے ہیں اور جب بھی وقت ملتا ہے کچھ نہ کچھ دیکھ ڈالتے ہیں۔ انہی دنوں کو فراغت رہ گئی اور کچھ نیٹ فلیکس کا پاسورڈ مل گیا تو یہ تازہ مال آپکے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔ رائے پسند نہ آئے یا فلم پسند نہ آئے ہر دو صورتوں میں گناہ بذمہ ہدایت کار۔

News of the world
 ٹام ہینکس ایک ایسا اداکار ہے جو چاہے تو اپکو لطیفوں پر رلا دے اور چاہے تو ماتم پر ہنسا دے۔ شہر شہر خبریں پرھنے والا وائلڈ ویسٹ میں ایک بچی سے ٹکراتا ہے۔ بچی بھی وہ جو انگریزی کی بجائے ریڈ انڈینز کی زبان کایوا جانتی ہے اور اپنا ٹامی اس کو امریکہ کے دوسرے کنارے اس کے بچے کھچے رشتہ داروں کے پاس پہنچانے کا ٹھیکہ چار و ناچار اٹھاتا ہے۔ میں سلو پیس فلمیں کم ہی پسند کرتا ہوں لیکن لگتا ہے ٹام ہینکس کو ایسی ہی فلمیں پسند اور راس آتی ہیں۔

 Inside man 
کچھ کلپس دیکھ کر سیزیز دیکھ ڈالی اور مناسب ہے۔ کچھ چیزیں بہت لمبی کھنچی گئی ہیں جو کہ اس ذہانت سے معمور ماہر کرمنالوجی جو کہ پھانسی کا انتظار کر رہا ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے عجیب لگتی ہیں۔ کہانی کا تھیم یہ ہے کہ ہم سب قاتل ہیں بس ایک برا دن اور اچھی وجہ ہونی چاہیے۔ اچھا ٹائم پاس ہے لیکن ڈائرکٹر کا نام دیکھیں تو بہترین آئیڈیا کو برباد ہی کیا ہے اپنے نام کے اسٹینڈرڈ سے 

1899 
ایک اور ٹی وی سیریز ہے۔ سیریز بنانے والے شروع تو کر ٹھہرے لیکن ان کو سمجھ نہیں ائی کہ اس کو ہارر بنانا ہے تھرل بنایا ہے ایکشن بنانا ہے یا کچھ اور اور اخیر میں اسی کشمکش میں انہوں سے سائنس فکشن بنا ڈالی۔ میرے سے تو تیسری قسط پر ہی بس ہو گئی اور میں گوگل پر اختتام پڑھ کر پتلی گلی سے نکل لیا۔ 

The outlaws 
اگرآپ فلموں میں لاجکس دھونڈنے کے شوقین نہیں اور خود کو کوئی کرستوفر نولان کا چیلا خاص نہیں جانتے اور فلم کو انٹرٹینمنٹ تک ہی محدود رکھتے ہیں تو مشورہ ہے کہ یہ فلم ایسے بندوں کے سامنے مت دیکھیےجو اپکو معزز سمجھتے ہیں۔ فلم ہنسا ہنسا کر ایساحال کر دیتی ہےکہ آخر میں اپکے حلق سے قہقہوں کے بجائے اور ہی آوازیں نکلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ بس صبر سے بیٹھ کر ایک بار فلم کو رفتار پکرنے دیں 

کتے
 اس ہندی فلم کو دیکھ کر یاد ایا کہ ایک دوست نے ایک بار فلم قصور بارے کہا تھا کہ فلم دیکھنے کا قصور سرزد ہوا ہے بس کتے کو بھی اس سے ملتے جلتے جملے میں ایڈجسٹ کر لیں 

The Man from Toronto 
کیون ہارٹ کی فلم کلکشن خاصی اچھی ہے اور کم ہی ایسی فلمیں ہیں جس میں اس نے مایوس کیا ہو۔عمدہ مزاح پر مبنی ایکشن فلم جس میں ایک اتفاق سے کیون ہارٹ جو ایک ناکام ترین شخص ہے ٹارگٹ کلر سمجھ لیا جاتا ہے اور پھر چل سو چل۔

تو جھوٹی میں مکار
ان شارٹ۔ تو فارغ میں بیکار۔ اوور ایکٹنگ کا خزانہ 

 Glass Onion: A Knives Out Mystery
 اگاتھا کرستی کے ناول سے متاثرہ کہانی جس میں جیمز بانڈ (اداکار) کا ترکہ لگایا ہے لیکن بنانے والے شاید بھول گئے ہن او خوراکاں تے زمانے نئی رہے۔سنا ہے اس سیریز کی ایک فلم پہلے بھی آچکی ہے ۔ الحمدللہ ابھی تک اس کو دیکھنے سے محفوظ ہوں۔ ویسے جس فلم میں برطانوی تڑکہ لگاتے ہیں پتہ نہیں وہ فلم رنگ کیوں نہیں جما پاتی

 The Pale Blue Eye
 میں کرسٹن بیل کی اداکاری کا قطعا فین نہیں بلکہ یہ فلم دیکھنے کی ایک وجہ ایڈگر ایلن پو کا کردار ہے جس سے مجھے خوامخواہ کی محبت ہے۔ فلم ناول پر مبنی ہے جو کہ 1830 کی سیٹنگ میں لکھا گیا ہے۔ایک فوجی اکیڈمی میں قتل ہوجاتا ہے تو بیل صاحب کو تفتیش کے لیے بلایا جاتا ہے جہاں انکی ملاقات اپنے پو صاحب سے ہوتی ہےاور ان کا ساتھ آخر تک چلتا ہے۔ اب پتہ نہیں فوجی اکیڈمی پر لکھنا چاہیے یا نہیں بھلے وہ ہمارے ملک کی نہ ہی ہو۔ تو کہانی مزیدار ہے ، بیچ میں وچ ڈاکٹر اور مافوق الفطرت چیزوں سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے جو کہانی میں فٹ بیٹھے لگتے ہیں۔ تاہم کہانی کی سب سے مزیداری اس کا اختتام ہے۔

The old guard
ایک ایکشن فلم جس کا ماخذ یہ ہے کہ انسان کسی بھی حال میں خوش نہیں رہتا - کچھ ایسے جنگجو (بقول فلم) ہیں جو ہزارہا سال سے زندہ ہیں اور کبھی کہاں لڑائی میں منہ مارتے پھرتے ہیں کبھی کہاں اور ان کو خود کو بھی نہیں پتہ کہ کیوں۔ آخر میں کیوں کھلتا ہے تو اتنا پھسپھسا ہوتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کرداروں کو بھی سمجھ نہیں آئی۔ بس اسی نہ مرنے اور مرنے کے درمیانی جنگ کو اولڈ گارڈ کا نام دیا گیا ہے۔



The gray man
ریان گوسلنگ کی ایکٹنگ کی ناکام کوشش- ایکشن اچھا ہے - کانسیپٹ اپنے جیسن بورن سے لیا گیا ہے کہ ایک ایسا سپر کاپ جو ہاتھی کو پچھاڑ دے ، سمندر چیر دے وغیرہ وغیرہ۔ ایکشن فلمیں پسند ہیں تو بہت حد تک اچھا ٹائم پاس ہے۔

The Adam project
اپنے ڈیڈپول فیم ریان رینلڈز صاحب اپنے خاص اسٹائل یعنی کم کام زیادہ بکواس اسٹائل میں اس فلم میں جلوہ گر ہیں اور کہانی، ایکٹنگ، فلم کی پیس سب ٹھیک ٹھاک ہی ہے۔ ایک اچھا ٹائم پاس ہے