March 21, 2010

انسان معاشرتی جانور

Insan muasharti janwar


کل کسی سے ڈارون اور خدا کے وجود پر گفتگو کرتے ہوئے اپنا لکھا ہوا ایک پرانا مضمون یاد آگیا، آپ بھی پڑھیے۔ ارسطو نے کہا تھا کہ انسان ایک معاشرتی جانور ہے man is a social animal ہو سکتا ہے اس زمانے میں معاشرہ نام کی کوئی چیز پائی جاتی ہو دنیا میں مگر آج اس قول میں سے لفط معاشرتی اوردنیا سے معاشرہ غائب ہو چکا ہے اور باقی جو بچتا ہے وہ انسان اور جانور ہیں۔

کسی زمانے میں اسی سوشل کو سوشلسٹ ( کمیونسٹ)سمجھتا رہا اور حیران ہوتا رہا کہ آخر انکوامریکہ نے چھوٹ کیوں دی ہوئی ہے وہ تو سوشلسٹ کو ویسے ہی جانور سمجھتے ہیں۔چین اور روس کی مثال ہمارے سامنے ہیں۔آخر جو بات میں تب سوچتا تھا وہ امریکہ کی سمجھ میں اب آئی ہے لہذا سب سے پہلے امریکہ سے معاشرہ ختم کر کے انکو سوشلسٹ ہونے سے بچایا گیا اور پھر باقی دنیا کے انسانوں کے ساتھ جانوروں والا سلوک کرنا شروع کیا۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر آج بھی امریکہ کا ویزا ملے تو لینے والوں کی قطار میں میں بھی ہوں گاظاہر ہے جانوروں کے معاشرے میں بقا کے لیے طاقتور کے گروپ میں ہی رہنا پڑتا ہے چاہے وہ گیدڑوں کا ہی کیوں نہ ہو۔
مزید پڑھیے Résuméabuiyad