میرے پرانے پڑھنے والے جانتے ہوں گے بھلے وقتوں سے ہم یہ برا کام (فلم بینی) کرتے آئے ہیں اور جب بھی وقت ملتا ہے کچھ نہ کچھ دیکھ ڈالتے ہیں۔ انہی دنوں کو فراغت رہ گئی اور کچھ نیٹ فلیکس کا پاسورڈ مل گیا تو یہ تازہ مال آپکے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔ رائے پسند نہ آئے یا فلم پسند نہ آئے ہر دو صورتوں میں گناہ بذمہ ہدایت کار۔
July 20, 2023
April 30, 2023
سنہ 2016 تک میں باقاعدگی سے بلاگنگ کرتا رہا۔ اور بلاگنگ بھی ایسی کہ نان فکشن کو تو ہم دل سے بلاگر ہی نہیں مانتے تھے- ایسی دھواں دار بلاگنگ کی کہ ہر ہفتے ایک یا دو بلاگ پوسٹ کردیتے اور دس پندرہ تحاریر قطار میں پڑی انتظار کرتی رہتیں۔ بیسٹ بلاگر کا ایوارڈ ملا- افسانوں کی کتاب شایع ہوئی- اور پتہ نہیں کیا کیا اپنی طرف سے کارنامے سرانجام دیے بھلے پڑھنے والے سو دو سو ہی لوگ تھے لیکن ہم زمانے کی پرواہ کرنے والے ہوتے تو آج سدھر نہ چکے ہوتے۔
اس تحریر کو شیئر کریں;
February 21, 2023
ہم بہت سے پرندوں کو روزآنہ دیکھتے ہیں اور وہ لوگ جن کو نیچر میں دلچسپی ہوتی ہے ان کے نام اور شناخت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں- ویسے تو پرندوں کی شناخت ایک مکمل مضمون ہے جس پر انگریزی میں سینکڑوں کتب لکھی جا چکی ہین لیکن عام آسانی کے لیے، ایسے لوگوں کے لیے جو اس میں تھوڑی بہت یا نئی نئی دلچسپی رکھتے ہیں، اور اردو میں پڑھنا پسند کرتے ہیں کے لیے کچھ باتیں لکھیں جنکو آپ درج ذیل لنکس سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اس تحریر کو شیئر کریں;