Nae logo ko vote kiyon na dain-hissa doem
گھروں میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی تو خواتین پر کام کا بوجھ بڑھ جائے گا
آج کل ایک بڑا مسئلہ گیس کی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ہےلیکن اصل میں اس سے بڑا مسئلہ یہ ہے اگر خدانخواستہ نئے لوگ آگئے اور ڈبل خدانخواستہ وہ اچھے بھی نکل آئے تو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجانے کا امکان ہے جس سے سب سے بڑا نقصان خواتین کو ہوگا کہ انکو دوبارہ روز کھانا پکانا پڑے گا،کپڑے استری کرنے پڑیں گے ۔اب یہ ظلم نہیں تو کیا ہے کہ شوہر تو بیٹھ کر ٹی وی کے چینل بدلتا رہے اور بی بی بیچاری باورچی خانے میں خوار ہوتی رہے۔اور جیسے ہی کھانا پکا کر فرصت ملی اب میاں کے اور بچوں کے کپڑے استری کرو۔اگر وہ تین وقت کھانا پکاتی رہی اور کپڑوں پر استری پھیرتی رہی تو ڈرامے کب دیکھے گی؟ دو گھنٹے تو محض نہانے اور سرخی پاؤڈر پر نکل جاتا ہے، ہفتے میں چھ سات دن بیوٹی پارلر بھی جانا ہوتاہے، شاپنگ کا وقت علیحدہ نکالنا ہوتا ہے بیچاری کہاں تک تاب آئے۔ادھر شوہر صاحب صبح دفتر گئے اور شام کو وہاں سے گپیں ہانک کر آگئے اور لگے ٹی وی دیکھنے بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی۔