Mouzay pehnny per pabandi. Pakistan se aik khabar
خبر: بجلی کے شدید بحران کے سبب پاکستانی حکام نے سرکاری ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دفاتر میں موزے نہ پہنیں۔ ملک کے سرکاری دفاتر میں تمام ائیر کنڈشنرز کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوں تو اس بلاگ میں کوشش کی جاتی ہے کہ سیاسی بات نہ کی جائے لیکن کیا کیا جائے کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ خود بیل کو سینگ گھسیڑنے کی دعوت دے جاتے ہیں۔تو پھر سیاست پر ایک غیر سیاسی بلاگ اور سہی۔
مانا کہ جرابوں کے بے شمار نقصانات ہیں مثلاً خشکی پیدا کرتی ہیں کوئی کوئی تو الرجی کر دیتی ہیں، پاؤں میں فنگس ہو جاتی ہے وغیرہ وغیرہ لیکن موزوں اور بجلی کا تعلق؟ ماروں گٹھنا پھوٹے آنکھ محاورے کا موجد لازماً کوئی پاکستانی رہا ہو گا وگرنہ یہاں کے سرکاری اقدامات دیکھے بغیر اس کو اتنی بڑی حقیقت سمجھ نہ آتی کہ ہمارے ہاں اکثر فیصلےایسے ہی لا جواب اور بے مثال ہوتے ہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی موبائل پر پابندی اور ہفتے کی چھٹی کا فیصلہ ابھی بھولا نہیں کہ اب یہ نیا شاہکار سامنے آگیا۔