ترکی میں گذشتہ ہفتے ہونے والے ناکام انقلاب کے بعد دنیا جہان کے مبصرین نے سیر حاصل تبصرے کیے جس میں عام آدی کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہا لہذا ہم نے سوچا کیوں نہ ہم مختصر مگر جامع قسم کا تبصرہ پیش کریں جس میں ترکی کے ناکام بغاوت سے حاصل شدہ اخلاقی و غیر اخلاقی اسباق کا جائزہ لیا جائے تاکہ متعلقہ افراد لمبے چوڑے بیانوں، تبصروں، کالموں اور اس قسم کی دیگر تکالیف سے بچ سکیں اور تن آسانی مزید پروان چڑھ سکے۔
ہمارے حکمرانوں کے لیے سبق: چوتھا مارشل لا ناکام ہو جاتا ہے لہذا پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
فوج کے لیے سبق: چیف کی مرضی کے بغیر مارشل لا ناکام ہو سکتا ہے- اور چیف کے مرضی کے بغیر ہو تو ناکام کسی صورت نہیں ہونا چاہیے وگرنہ پھر۔۔۔
عوام کے لیے سبق: کیا آپ کو مزید اسباق کی ضرورت ہے؟
سیاستدانوں کے لیے سبق: اگر آپ سبق سیکھنے والے ہوتے تو کیا ہی بات تھی
تمام رات فون پر باتیں کرنے والوں کے لیے سبق: اگر رات کو ترک بھی پاکستانیوں کی طرح نائیٹ پیکجز میں لگے ہوتے تو آگیا تھا انقلاب
سوشل میڈیائی مجاہدین کے لیے سبق: مجاہد بننے کے لیے سوشل میڈیا سے باہر نکلنا ہوتا ہے۔
پولیس کے لیے سبق: پولیس کے لیے سبق نہیں البتہ پولیس والوں کا تبصرہ ہے کہ اگر یہ عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے تو ترک پولیس کھاتی کہاں سے ہوگی
آمروں کے لیے سبق: اگلے کی نااہلی دوبارہ پچھلے نااہل کو اقتدار دلانے کی سہولت صرف جمہوریت میں موجود ہے- آمراچھا ہو ہا برا ایک بار گئے تو بس پھر رہے نام اللہ کا
امریکہ کے لیے سبق: مسلم ممالک میں اصلی جمہوریت گلے میں چھچھوندر سے بھی بدتر ہے۔
پاکستان کے لیے سبق: اللہ بڑا مسبب الاسباب ہے یہاں بھی وہ کوئی بہتری لائے گا۔
Turkey main nakam (fuji) baghawat aus is se hasil shuda sabaq