June 21, 2015

مجسمے اور جملے III


اللہ جانتا ہے بڑی کوشش کی ختم ہوں مجسمے اور چھوٹے جان آپ کی بھی اور میری بھی- اور پھر اسی دوران اور پوسٹیں بھی جمع ہوتی جا رہی ہیں لیکن کیا کروں کے تصاویر ہی اتنی مجسموں کی کھینچ رکھی ہے کہ شیطان کی آنت سے ختم ہونے میں ہی نہیں آرہے۔ ابھی تو کسی نے کہا ہے پھولوں کی تصاویر بھی اپلوڈ کریں تو اگر وہ کر دیں تو اندازہ ہے کہ تین چار ماہ تو چلیں گے اور اس میں مزیداری یہ بھی ہوگی کہ بندہ کوئی تبصرہ کرنے یا کمنٹ دینے کے قابل بھی نہیں ہے تو ایک تصویری البم ہی بچے گا۔

 اس لیے بس انہی مجسموں ہر گزارہ کریں اور ایک بار مزید برداشت کریں اس کے بعد سے دوبارہ غیر تصویری پوسٹ پر واپسی ہو گی۔ اس بار اٹلی، جاپان، لیٹویا، لیتھوانیا، ناروےاور پرتگال میں لی گئیں تصاویر پیش خدمت ہے۔ پسند آئے تو بہت اچھے نہیں تو اور کوئی چارہ نہیں آپ کے پاس۔

اگر آپ کو کچھ تصاویر یا مجسمے برے لگیں یا آپ کی شرع بھی یہاں ہی لاگو ہوتی ہو تو براہ کرم صبر کریں اور چیزوں سے لطف اندوز ہونا سیکھیں کہ مزاح بڑی شے ہے زمانے میں

اور جو نیل پڑے ہیں تیری گفتار سے ہیں
 لزبن: پرتگال
آج بازار میں پابجولاں چلو
 ویرونا- اٹلی
آپکے برج پر کیا بجا ہے
 اوسلو، ناروے
ابے وہ لڑکی دیکھ۔۔۔
 ولنیوس: لیتھوانیا
انکل اسٹینڈ اوپر کر لیں
 بریشیا: اٹلی
اس کی ٹوپی اس کے سر
 آسیاگو: اٹلی
اطالوی جم کاربٹ
 وینس: اٹلی
ایک پرواز دکھائی دی ہے
 بیلیں، لزبن: پرتگال
ایول ڈیڈ
 میلان: اٹلی
ایک اکیلا کسی شہر میں
 ناروے: اوسلو
ایک جگ لسی- کیا پنوں کیاسسی
 ولنیوس: لیتھوانیا
ایک کا تین
 لزبن: پرتگال
بادل پر پاؤں ہے
 اوسلو: ناروے
بچے پالن سوکھے ہوندے نے- ماپے پالن اوکھے
 ولنیوس- لیتھوانیا
بے بی ڈول میں سونے دی- بلوچی اور ہندی کے بعد جاپانی ورژن
 ناگویا: جاپان
جھوٹا جہان کا، جاؤ میں تم سے نہیں بولتی
ولنیوس: لیتھوانیا

حسن غیر آباد
 وینس: اٹلی
یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے
 ناگویا: جاپان
لفٹ پلیز
 بریشیا: اٹلی
رشتے میں تو ہم تمھارے باپ ہوتے ہیں، یقین نہیں آتا تو ڈارون سے پوچھ لو
 لزبن: پرتگال
زندگی کے پر پیچ راستے اور بچتے بچاتے ہم
 ولنیوس: لیتھوانیا
سارے جہاں کا درد
 بریشیا: اٹلی
سامری جادوگر
 ویرونا: اٹلی
انسانی سانچہ
 اوسلو: ناروے
سچ کہتے تھے بچے دو ہی اچھے
 وارسا:پولینڈ
سگ سنگ
 بیلیں، لزبن: پرتگال
قانون کے ہاتھ لمبے
 وارسا: پولینڈ
لوڈ شیڈنگ کا شافی علاج
ناگویا: جاپان
لڑائی لڑائی معاف کرو
لزبن: پرتگال
لڑکیاں!!!!!!!
ولنیوس: لیتھوانیا
لکھنا جانتی میں جو نمانی
لزبن: پرتگال
تیشے بغیر مر نہ سکا کوہ کن۔۔۔
لزبن: پرتگال
مر کر بھی چین نہ پایا تو
پادووا:اٹلی
موسم آیا تو نخل دار پر میر
 سر منصور ہی کا بار آیا
- ولنیوس: لیتھوانیا
موٹا اور چھوٹا
لزبن: پرتگال
میرے دوست میرے پاس ہونے پر-
بریشیا: اٹلی
میرے بچے میرے نونہال
فلورنس: اٹلی
میں اڈی اڈی جاواں
اوسلو: ناروے
سالا میں تو صاحب بن گیا
ریگا: لیٹویا
آپ نے میرے مما کو دیکھا ہے؟
ناگویا: جاپان
وچ ڈاکٹرنی
وارسا: پولینڈ
ٹچ می ناٹ
اوسلو: ناروے
پتر روزہ کھل گیا کیا؟
وارسا: پولینڈ
پرانے زمانے کا سیلفی والا کیمرہ
وارسا: پولینڈ
پوں پوں پوں پوں
ولنیوس: لیتھوانیا
پچھل پیریاں
ولنیوس: لیتھوانیا
پیرا شوٹ گیا ٹوٹ
آرکوا پیتراکا: اٹلی
چاند نکلا تو ہم نے وحشت میں 
آرکوا پیتراکا: اٹلی
چاچا دینا دو چارپائیاں لے آمہمان آئے ہیں۔ 
لزبن:پرتگال
چو- کس
ریگا: لیٹویا
چوہے مارے کا صیح طریقہ
ویرونا: اٹلی
چھیڑا میرے دل نے ترانہ تیرے پیار کا
گاردا: اٹلی
ڈینگی کا بھی باپ
لزبن: پرتگال
ڈگڈگی بجا کے ذرا بندر نچا کے-
وارسا: پولینڈ
کامیابی بے رحم ہوتی ہے
وارسا: پولینڈ
کوئی کھا کر روٹی دال مست
ویرونا: اٹلی
کھڑی نیم کے نیچے
بریشیا: اٹلی
کھیلن دیوی
اوسلو: ناروے
کوئی کمینہ میرے کپڑے لے کر بھاگ گیا
ناگویا: جاپان
کیا کرتے ہو یار، کیچ بھی نہیں پکڑا جاتا
وارسا: پولینڈ
گھ--ا
پادووا،اٹلی
وہ بے دردی سے سَر کاٹے امیرؔ اور میں کہوں ان سے حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ ٓ
پیسا: اٹلی
ہائے میں مر جاواں، سچی؟
تویاما: جاپان
ہاں تم، ادھر آؤ
پادووا، اٹلی
ہم اینگر تھراپی کا کورس کررہےہیں
بیلں، لزبن: پرتگال
ہمارے خون سے انقلاب آیا ہے
لزبن: پرتگال
جیسا بھی ہوں جانم تیرا ہوں
لزبن: پرتگال
ربا یا واپڈا والیاں نوں چک لے نئی تے مینوں چک لے

ویرونا: اٹلی

Mujasmy aur jumly- III