پچھلے دنوں ایک بلاگر صاحب نے
ہمارے بارے لکھتے ہوئے کہا کہ امید واثق ہے کہ بعد مرنے کے میرے کمپیوٹر سے حسینوں کی تصویریں اور خطوط بتاں کی بجائے کسی لدھر کی تصویر اور کسی لمڈھینگ کی وصیت نکلے گی۔ ہم نے کہا حضور اگر ایسا ہو جائے تو سمجھیں اب زندگی کا مقصد پورا ہو گیا ہے سچ ہے بے عزتی سے بچنے کا سب سے کارگر طریقہ یہ ہے کہ بے عزتی محسوس ہی نہ کرو۔
لیکن بعد ازاں ہم نے سوچا کہ ایسے علم کا کیا فائدہ جس پر انسان ناگ بن کر بیٹھ جائے لہذا کیوں نہ اپنے علم سے آپ لوگوںکو بھی آگاہ کرایا جائے۔ بے فکر رہیں یہ علم جانوروں بارے نہیں بلکہ شروع شروع میں جب میں نے تصویر کشی شروع کی تھی تو میری پسندیدہ تھیم مجسمے اور پھول ہوا کرتے تھے۔ میں نے سوچا ہے اتنے ملکوں کے مجسمے میرے کمپیوٹر میں بے جان پڑے ہیں کیوں نہ ان کی نمائش ہی لگا دی جائے اور ویسے بھی ہم دنیا کو کسی اور طرف سے دیکھتے ہیں تو پیش خدمت ہیں میرے کھینچے ہوئے مجسمے اور ان کے بارے اس طرف سے کی سوچ۔
|
آپ اچھے ہیں مگر آپ کی حرکتیں اچھی نہیں
|
تالِن:ایسٹونیا
|
اوہ کپڑے تو میں لانا ہی بھول گیا |
تالن: ایسٹونیا
|
اپنے ہی جال میں صیاد آگیا |
تالِن:ایسٹونیا
|
بڑے لوگ بڑی باتیں |
بیجنگ:چین
|
اللہ میاں میری بیگم کو تو ہی خوش کر سکتا ہے میرے بس کی بات نہیں |
تیان جن: چین
|
ایسے گٹھیا مذاق سننے سے بہتر ہے بندہ خود کشی کرلے |
پراگ: چیک ری پبلک
|
تمھیں دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا؟ |
تیان جن : چین
|
جادو گھر |
تالِن: ایسٹونیا
|
جب تک وہ میری فرینڈ ریکوئسٹ نہ قبول کرے میں نہ خود سوؤں گا نہ محلے میں کسی کو سونے دوں گا |
پراگ: چیک ری پبلک
|
جنک منہ |
برسلز: بیلیئم
|
جو جو اپنی بیوی سے نہیں ڈرتے ہاتھ کھڑے کریں |
سارے ما: ایسٹونیا
|
ریزروڈ پارکنگ |
بیجنگ: چین
|
سوچتا ہوں اس کا دل کبھی مجھ پر آئے تو |
تالِن: ایسٹونیا
|
سہراب پر رستم |
تیانجن: چین
|
فیشن ڈولا |
برسلز: بیلجیئم
|
ٹخنوں میں اپنی عقل ڈھونڈ رہا ہوں |
تیانجن: چین
|
ہاں ہم ہی ہیں جو بچوں کو فیل کراتے ہیں |
وی آنا: آسٹریا
|
سیاہ ست دان المعروف لیڈران |
بیجنگ: چین
|
سیف ڈیلیوری |
برسلز: بیلجئم
|
مما کو کہا بھی تھا ہوم ورک نہیں کیا آج سکول نہ بھیجیں |
تالن: ایسٹونیا
|
مہمانوں کے جانے کے بعد بچی ہڈیاں اور بچی کوک پینے کا مزہ ہی اپنا ہے |
تالن: ایسٹونیا
|
میری چھتری مفت نہیں، بھاگو |
تالن: ایسٹونیا
|
میں اور میری پھٹپھٹی |
سارےما: ایسٹونیا
|
میں جب اپنے والدین کو یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ میں ان کی باتیں غور سے سن رہا ہوں |
تیانجن: چین
|
آپ بہت گندے بچے ہو میں مما کو آپ کی شکایت لگاؤں گا |
تالن: ایسٹونیا
|
چھوٹا بچہ جان کہ ہم کو نہ ٹکرانا رے |
تالن: ایسٹونیا
|
پیسے مانگے تھے برف ملی |
تالن: ایسٹونیا
|
چار عورتیں چار ہزار کہانیاں |
سارے ما: ایسٹونیا
|
ڈاکٹر کارل کا کم ڈاکٹر کارل کے قاتل کی یاد کا زیادہ لگ رہا ہے |
وی آنا، آسٹریا
|
کام کا بندہ |
ویانا: آسٹریا
|
کباڑ خانہ جدید دور میں |
برسلز: بیلجیئم
|
کبھی کوئی پیاری بچی نہیں دیکھی کیا؟ |
تالِن: ایسٹونیا
|
کہاں سے آئے ہو کہاں کا خیال ہے
بیمار جوتوں کا یہی اسپتال ہے |
تالن: ایسٹونیا
|
کس نے میرے بچوں کو مارا؟ |
برسلز: بیلجیئم
|
کوئی پیر مرشد ہے تو اس کا واسطہ چل پڑ |
سارے ما: ایسٹونیا
|
کچھ لوگ شہر میں چہروں کا کاروبار کرتے ہیں کہ ہر مال دس روپے |
تیان جن: چین
|
کچی ٹاکیز: برسلز بیلجئیم |
برسلز: بیلجئیم
|
کھانا لگ گیا جے |
تیان جن: چین
|
کھوچل میڈیا |
بیجنگ: چین
|
کہتے ہیں مجھ کو ہوا ہوائی |
تیان جن: چین
|
گاڑی کو چلانا بابو |
وی آنا: آسٹریا
|
گھونگا اور گونگا |
بیجنگ: چین
|
ھنس مکھ اور ھنس راج |
وی آنا۔ آسٹریا
|
ہرن نے نشہ ہرن کردیا |
پراگ: چیک ری پبلک
|
پیازوں والی سرکار المعروف یورپی آرائیں |
برسلز: بیلجیئم
|
یہاں صرف اپن کا آڈر چلتا ہے۔ کیا سمجھا؟ |
تالن: ایسٹونیا
mujasmy or jumly-1